جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی بھی محمد رضوان کے فین ہوگئے

Apr 24, 2021 | 09:54:AM
 جنوبی افریقی کھلاڑی بھی رضوان کے فین ہوگئے
کیپشن: جنوبی افریقی کھلاڑی بھی رضوان کے فین ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)رضوان رنز بنانے کا کسی اور کو بھی موقع دیں، جنوبی افریقی کھلاڑی بھی رضوان کے فین ہوگئے جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی بھی قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کے فین ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے پی سی بی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان اب بھی بلاتعطل اسکور کر رہے ہیں، رضوان اب آپ کسی اور کو بھی موقع دیں۔تبریز شمسی نے محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے ازراہِ مذاق لکھا کہ بھائی مذاق مذاق میں رنز ہی سکور کیے جارہے ہو کسی اور کو بھی موقع دو اب۔

واضح رہے کہ انہوں نے لکھا کہ انہیں بھی اپنی پرفارمنس سے زندہ رہنا ہے۔واضح رہے کہ محمد رضوان گزشتہ کئی ماہ سے پاکستانی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی سیریز سے آخری گیارہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے554رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری