قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری

Mar 28, 2021 | 22:11:PM
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جا ری ہوگیا ہے ، 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق23،21 اور 25 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعددونوں ٹیمیں 29 اپریل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی،

یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب دونوں ٹیمیں 2013 کے بعد زمبابوے میں طویل طرز کی کرکٹ میں مدمقابل آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 70 فیصد تک اضافے کا فیصلہ