آرمی چیف کا بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Sep 23, 2022 | 21:55:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، بدین، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب متاثرین سے مل رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورسیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ریلیف اینڈ ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے دستوں سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف نے بدین میں قائم میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے بدین اور اس سے ملحقہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا،آرمی چیف نے کراچی میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ تاجر برادری نے ہمیشہ پاکستان کے لوگوں کی مختلف قدرتی آفات کے دوران مدد کی، تاجر برادری نے حالیہ سیلاب میں بھی متاثرین کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں سپیکر کا فیصلہ غیر آئینی تھا،چیف جسٹس پاکستان