اداسی اور غصے کے جذبات پر قابو کیسے پایا جائے؟ تحقیق سامنے آگئی

Sep 23, 2022 | 12:45:PM
 لوگ جب اداسی یا زہنی دباؤ محسوس کرتے ہیں تو ان احساسات سے باہر نکلنے کیلئے غیرصحت مند کھانا کھانے لگ جاتے ہیں
کیپشن: موسیقی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحقیق کے مطابق اندازہ لگایا گیا کہ لوگ جب اداسی یا ذہنی دباؤ محسوس کرتے ہیں تو ان احساسات سے باہر نکلنے کیلئے غیرصحت مند کھانا کھانے لگ جاتے ہیں یا بِسیار خوری(ضرورت سے زیادہ کھانا کھانا) کرنے لگ جاتے ہیں۔

تحقیق میں اندازہ لگایا  گیا کہ لوگ جب ذہنی دباؤ محسوس کریں تو سنیکس وغیرہ کھانے کی بجائے اپنے پسندیدہ گانے سنیں تا کہ دباؤ سے راحت محسوس کر سکیں۔ ذہنی دباؤ اور منفی جذبات سے نمٹنے کیلئے کھانا اور موسیقی کیسے مددگار ثابت ہوتی ہیں؟ اس کا اندازہ لگانے کیلئے ایک تحقیق کی گئی جس میں خواتین کوبطور نمونہ استعمال کیا گیا۔ تحقیق میں تجزیہ کیا گیا کہ خواتین مخصوص قسم کی موسیقی سنتے ہوئے کتنی مقدار میں کھانا کھاتی ہیں۔ 

تجربے میں خواتین کو ماضی کا کوئی واقعہ یاد دلا کر اداس کیا گیا۔بعد ازاں غصے یا اداسی کو دور کرنے کے لیے جن خواتین نے موسیقی کا استعمال کیا انہوں نے موسیقی نہ سننے والی خواتین کی نسبت آدھی مقدار میں اسنیکس(چپس، چاکلیٹ، پاپ کورن وغیرہ) کھائے۔سنائی جانے والی موسیقی میں میں ایمی وائن ہاؤس کا بیک ٹو بیک، ایمینیم کا موکنگ برڈ اور لنکن پارک کا ان دی اینڈ شامل تھا۔ وہ خواتین جن کو اداس کیا گیا تھا انہوں نے موسیقی سننے کے بعد 35 فی صد کے قریب کھایا۔

یہ بھی پڑھیے: خبر دار ،ہوشیار ! رات کو زیادہ جاگنا چھوڑدیں

تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ لوگ ممکنہ طور اپنے پسندیدہ گانے سن کر غصے یا اداسی میں بِسیار خوری سے گریز کرسکتے ہیں۔ برطانیہ کے شہر لیسٹر کی ڈی مونٹفورٹ یونیورسٹی کی ایک ماہر ڈاکٹر ہیلین کولتھراڈ کا کہنا تھا کہ اگر آپ ذہنی دباؤ محسوس کر رہے ہوں اور نتیجتاً بے شمار غیر صحت مند کھانا کھا سکتےہوں تو اپنے ہیڈ فونز لگائیں اور کچھ اچھا میوزک سنیں۔

محقق کا مزید کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار لوگوں کو وزن کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔