خبر دار ،ہوشیار ! رات کو زیادہ جاگنا چھوڑدیں

Sep 22, 2022 | 11:05:AM
 رات دیر تک جاگنا انسانی جسم میں چکنائی کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں ذیابطیس ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔
کیپشن: ذیابطیس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں کی جانے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ رات دیر تک جاگنا انسانی جسم میں چکنائی کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں ذیابطیس ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔

امریکا میں قائم یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رات دیر تک جاگنے کی عادت سے جسم کا میٹابولیزم کا عمل متاثر ہوتا ہے جو ذیابطیس کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ جو لوگ صبح جلدی اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں ان کے جسم کی چکنائی توانائی  کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں کم چکنائی پیدا ہوتی ہے اور بیماریوں کے امکانات بھی کم رہتے ہیں۔

 ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رات کو دیر تک جاگنا جسم میں چکنائی بننے کا سبب بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں  ذیا بیطس لاحق ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ سوتے وقت روشنی کا موجود ہونا کسی بھی فرد میں ذیابیطس ہونے کے امکانات بڑھا دیتا ہے جس سے تقریباً 10 فی صد امریکی متاثر ہوتے ہیں۔قدرتی طور پر انسانی جسم میں سونے اور جاگنے کے اوقات متعین ہوتے ہیں۔ انسانی لاپرواہی کے باعث اگر یہ اوقات متاثر ہوتے ہیں تو یہ میٹابولیزم کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے انسولین کا استعمال بھی متاثر ہوتا ہے۔

یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر اسٹیون میلِن کا کہنا ہے کہ کہ انسولین ہارمون کے جواب میں حساس یا کمزور صلاحیت ہماری صحت پر بڑے اثرات ڈال سکتی ہے۔ ذیابطیس دوسری بیماریوں کوجنم دیتی ہے جن میں بینائی اور گردوں کی بیماری سرفہرست ہیں۔