سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی انتقال کر گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ظفر اقبال پاشا نے سال 2000 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے تھے۔

ظفر اقبال پاشا طویل عرصے تک قومی سطح پر ڈومیسٹک میچوں میں امپائرنگ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے اور کرکٹ کے شعبے سے وابستہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان
پی سی بی نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ برادری ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔