جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان 

Oct 23, 2025 | 09:15:AM
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز )جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیاہے۔

 ٹی ٹوئنٹی میں سابق کپتان بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں جبکہ فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔
 ون ڈے سکواڈ
قومی ون ڈے سکواڈ میں شاہین آفریدی(کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پنڈی ٹیسٹ میں انوکھا واقعہ، وکٹ پر بلا لگنے پر رضوان کو آؤٹ کیوں نہ دیا گیا؟

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی  سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔