پانچ روزہ خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ 

Oct 23, 2022 | 18:45:PM
مخصوص اضلاع، 24اکتوبر،پانچ روزہ خصوصی پولیو مہم، چلانے کا فیصلہ،
کیپشن: پولیو ورکرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر کے83 مخصوص اضلاع میں24 اکتوبر سے پانچ روزہ خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔
وزارت صحت حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم64 اضلاع میں مکمل طور پر جبکہ19 اضلاع میں جزوی طور پر ہوگی،مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے ڈھائی کروڑسے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 28، سندھ کے 21، بلوچستان کے 19 اور پنجاب کے 14 اضلاع سمیت اسلام آباد میں مہم چلائی جائے گی، پاک افغان سرحد پر واقع 13 اضلاع میں بھی یہ مہم جاری رہے گی۔
انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے اور ویکسین لازمی لگوائیں ،آپ کی ذرا سی کوتاہی بچوں کوعمر بھر کیلئے معذور بناسکتی ہے حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
24اکتوبر سے 28اکتوبر تک جاری رہنے والی پانچ روزہ مہم کے دوران پولیو ورکرز کیلئے اپنے دروازے ضرور کھولیں ،پولیو کے قطرے اور ویکسین کے ذریعے ہی پاکستان کو پولیو وائرس سے پاک کیا جاسکتا ہے کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے اگر کل بچے کو چلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ، ٹرین کی ٹکر سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق