ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز کی ٹیم 55 پر آوٹ،انگلینڈ کی فتح

Oct 23, 2021 | 20:26:PM
ویسٹ انڈیز کم سکور
کیپشن: ویسٹ انڈیز پچپن سکور پر آؤٹ ہوگءی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ۔انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 55رنز پر آوٹ ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 55رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بلے باز کریز پر نہ جم سکا۔صرف ایک کھلاڑی ڈبل فیگر میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل 13رنز بنا کر نمایاں رہے ۔باقی کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا ۔انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔معین علی اور ملز نے دو دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


جبکہ انگلینڈ نے 56رنز کا ہدف صرف چاروکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔بٹلر نے چوبیس اور جیسن رائے نے گیارہ رنز کی اننگز کھیلی ۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے عاقل حسین نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

یہ بھی پڑھیں:صنم سعید کی کینیڈامیں وقت گزارتے دلکش تصاویر وائرل