ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

Oct 23, 2021 | 18:49:PM
جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا میچ
کیپشن: آسٹریلیا نے جنوبی آفریقہ کو شکست دیدی

(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 118رنز بنائے ۔

آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں ہدف پورا کرلیا۔

آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ 35رنز بنا کر نمایاں رہے ۔مارکس سٹونی 24رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ میکس ویل اٹھارہ اور ڈیوڈ وارنر نے چودہ رنز بنائے ۔

جنوبی افریقہ کے مارکرم نے چالیس رنز بنا کرنمایاں رہے ۔ربادہ نے انیس اور ڈیوڈ ملر نے سولہ رنز کی اننگز کھیلی ۔آسٹریلیا کے مچل سٹارک ایڈم زیمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:شیریں مزاری کی بیٹی اور شہبازگل میں ٹویٹر جنگ۔۔