شیریں مزاری کی بیٹی اور شہبازگل میں ٹویٹر جنگ۔۔

Oct 23, 2021 | 17:59:PM
ایمان مزاری ، ٹویٹر جنگ
کیپشن: ایمان مزاری اور شہبازگل میں ٹویٹر جنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ٹویٹر پرخوب متحرک نظرآتی ہیں۔پہلے اپنی والدہ کیساتھ ٹویٹر پر نوک جھونک کرتی رہیں ۔اب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کیساتھ بھی ان کی نوک جھونک شروع ہوگئی ۔
ایمان مزاری نے شہبازگل کو منشن کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا ”اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے بلکہ اپنی کارکردگی بتاتے ۔۔۔جن لوگوں نے ملکی معیشت تباہ کردی میڈیا پر بے شمار قدغنیں لگائیں اور اپوزیشن کو ہراساں کیا۔ ان کے پاس مذہب کے پیچھے چھپنے کے سوااور کیا راستہ رہ گیا ہے؟“
شہبازگل نے ایمان مزاری کو جواب دیتے ہوئے ٹویٹر لکھا ”آپ ہیں تو ہماری بھانجی لیکن آپ کا منجھن خوب بکتاہے ۔۔اپنی والدہ کے اردگرد لوگوں کو برا بھلا کہتی ہیں آپ سے رشتہ ایسا ہے کہ آپ کو کیا جواب دیا جائے “
ایمان مزاری نے شہبازگل کے ٹویٹر کے جواب میں لکھا ”میری والدہ کے ارد گرد جو لوگ ہیں وہ ان کا انتخاب ہے۔۔اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ میں آپ کی بھانجی ہوں۔۔اگر میری بات کا آپ کے پاس جواب ہے تو ضرور دیجیے۔۔اپنے ٹرولز کی طرح ماما ماما والا منجھن مت بیچیں“

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کونسی ٹیمیں کھلیں گی۔۔ شعیب اخترنے بڑی پیشگوئی کردی