ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کونسی ٹیمیں کھلیں گی۔۔ شعیب اخترنے بڑی پیشگوئی کردی

Oct 23, 2021 | 16:16:PM
کونسی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھلیں گی
کیپشن: شعیب اختر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے، اب بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔
 سابق فاسٹ بولرنے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلیں گے۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے میچوں میں بھارت نے پاکستان سے بہتر پریشرہینڈل کیا ہے، پاکستان، بھارت ناصرف ابھی کا بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بھی کھیلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز بحال