میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز بحال 

Oct 23, 2021 | 15:52:PM
میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل بحال
کیپشن: ضلع کونسل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)محکمہ بلدیات نے پنجاب کے تمام اضلاع میں دوہزار تیرہ ایکٹ کے مطابق میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز کو بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے حکم پر  پنجاب بھر کے اضلاع میں چیف آفیسر میٹروپولٹین کارپوریشن کا عہدہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

چیف آفیسر تحصیل کونسل کا عہدہ چیف آفیسر ضلع کونسل میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیات نے پنجاب کے 35 اضلاع میں گریڈ اٹھارہ کے کے ایم سی ایل سروس کے افسروں کی تعیناتیاں بھی کر دی ہیں۔

دوسری جانب لاہور  میں میٹرو پولٹین کارپوریشن کی حیثیت برقرار رہے گی۔ دو ہزار تیرہ کے ایکٹ میں لاہور کو میٹرو پولٹین کارپوریشن کی حیثیت حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سپنا چودھری کا دلکش انداز۔۔ گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل