لاہور ضمنی الیکشن۔۔ پیپلزپارٹی نے امیدوار میدان میں اتار دیا

Oct 23, 2021 | 15:27:PM
چوہدری اسلم گل این اے 133 سے الیکشن لڑینگے
کیپشن: چوہدری اسلم گل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) این اے 133 سے چوہدری محمد اسلم گل  پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر چوہدری اسلم گل کو کھڑا کردیاہے۔
 سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے امیدوار کی بھرپور الیکشن مہم چلائے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے پیش نظرسرکاری محکموں میں تبادلوں اور ترقیاتی سکیموں کے اعلان پر پانچ دسمبر تک پابندی عائد کردی گئی۔
 الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب حکومت ، محکمہ بلدیات سمیت تمام سرکاری اداروں کو روک دیا پانچ دسمبر دوہزار اکیس تک لاہور میں تقرروتبادلوں پر پابندی رہے گی۔
 ترقیاتی ادارہ ، لوکل گورنمنٹ سمیت کوئی بھی ادارہ ترقیاتی سکیموں کا اعلان نہیں کرسکے گا ۔ این اے ایک سو تینتس کے ضمنی الیکشن تک پابندی کا اطلاق برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ این اے 133 سے ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کے پرویز ملک گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ساڑھی پہن کر خاتون کا ڈانس۔۔دیکھنے والے دنگ رہ گئے