بھارت کیخلاف کون کون ٹیم میں شامل ہوگا ۔۔۔۔ پی سی بی نے اعلان کردیا

Oct 23, 2021 | 14:18:PM
پاکستان ٹیم فائنل
کیپشن: پاکستانی ٹیم ، فائل فوٹو

(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے پی سی بی نے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ۔جس میں سے میچ سے قبل 11 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔بھارت کیخلاف میچ میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رو¿ف شامل ہوں گے ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ 24 اکتوبر اتوار کی شام پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے آئی ایم ایف کی اہم شرائط مان لیں