نور مقدم کی سالگرہ پر دلخراش پوسٹ۔ویڈیو  وائرل

Oct 23, 2021 | 11:55:AM
نور مقدم کی سالگرہ
کیپشن: سالگرہ کی تقریب،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سارہ مقدم نے بہن کی 28 ویں سالگرہ کے کیک کی تصویر شیئر کی اور طویل نوٹ بھی پوسٹ کیا۔
 تفصیلات کے مطابق رواں سال جولائی میں اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کی بہن سارہ مقدم نے انسٹاگرام پر نور کی سالگرہ کے موقع پر دلخراش پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے نور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کئی مرتبہ بیٹھ کر ایک خصوصی نوٹ لکھنے کا سوچا لیکن لکھنے کیلئے الفاظ جمع نہ کرسکی، میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ تمہیں براہ راست سالگرہ کی مبارکباد دینے کی بجائے یوں نوٹ لکھوں گی۔

 سارہ مقدم نے لکھا کہ کاش میں اس مرتبہ بھی ہمیشہ کی طرح تمہیں آدھی رات کو سالگرہ وِش کرکے سرپرائز دیتی اور گلے لگا کر بتاتی کہ میں تم سے کتنی محبت کرتی ہوں، مجھے افسوس ہے کہ ہم اس مرتبہ ایک ساتھ کیک نہیں کاٹ سکتے لیکن میں ہر لمحے تمہاری مغفرت کیلئے دعا کرتی ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sara Mukadam (@sara_mukadam)

انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ ہم ایک دوسرے سے جنوری 2020 سے نہیں ملے اور ہمیں اس برس بھی ملاقات کا موقع نہیں مل سکا،نور کی بہن نے اپنے طویل نوٹ میں مزید لکھا کہ دنیا بدل دینے کی تمہاری خواہش آج رنگ لا رہی ہے، تم یقیناً ایک بہتر مقام سے دیکھ رہی ہوگی کہ کتنے لوگ تمہیں انصاف دلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

نوٹ کے آخر میں سارہ مقدم نے کہا کہ تم ہمیشہ میری چھوٹی بہن، ننھا فرشتہ اور ایک بہترین دوست رہو گی اور ہاں یاد رہے کہ بہترین دوست ان ستاروں کی طرح ہوتے ہیں جو بھلے چمکتے ہوئے روشن دکھائی نہ دیں لیکن ہمیں یقین ہوتا ہے کہ وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود F7 فور میں 20 جولائی کو 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو اس کے دوست ظاہر جعفر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، نور مقدم قتل کیس کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    اسرائیل کی فضائی مشقیں شروع ۔کس ملک پر حملے کی تیاری ہے؟۔تہلکہ خیز دعویٰ