اسرائیل کی فضائی مشقیں شروع ۔کس ملک پر حملے کی تیاری ہے؟۔تہلکہ خیز دعویٰ

Oct 23, 2021 | 11:12:AM
اسرائیل نے جنگی مشقیں شروع کر دیں
کیپشن: جنگی مشقیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے فضائی مشقیں شروع  کر دیں مقصد ایران کے جوہری ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہے، اسرائیلی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق   اسرائیل  کی فضائیہ نے دو سال بعد اہم ملٹری مشق کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کرنا ہے،اسرائیلی میڈیا نےبتایا ہے  اس مشق کے لیے اسرائیلی فوج کے سربراہ افیف کوخافی نے بھاری بجٹ مختص کیا ہے۔

واضح رہےاسرائیلی فوج کے سربراہ نے اس سے قبل اپنی فضائیہ کو ایران کے نیوکلیئر پلانٹس کو نشانہ بنانے کے لیے تیاری کا حکم بھی دیتے ہوئے مہارت میں اضافے کے لیے اعلیٰ سطح کی تربیتی مشق کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

فوجی چیف کے کی ہدایت پر اسرائیلی فضائیہ نے دو سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ایران کے جوہری ٹھکانوں پر فوجی حملے کے لیے تربیت کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے حکومت کی جانب سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

 اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے باز رکھنے کے لیے سفارت کاری کے ناکام ہونے کی صورت میں متبادل عسکری منصوبہ ضرور تیار رہنا چاہیئے۔

 خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے رواں برس کے آغاز میں ہی اپنی فوج کو ایران پر حملے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور اسرائیلی حکومت امریکا کو ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے بھی خبردار کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    " ہم کوئی بھکاری نہیں"۔۔۔ڈاکوئوں کی انا جاگ اٹھی