آج ملک میں ضمنی انتخابات پُرامن رہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ

Nov 23, 2025 | 20:42:PM
آج ملک میں ضمنی انتخابات پُرامن رہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دو صوبوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ آج ملک میں ضمنی انتخابات پُرامن رہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مانیٹرنگ روم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات پُرامن طور پر منعقد ہوئے، پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے، اس انتخاب سے پارلیمنٹ کے نمبر گیمز میں تبدیلی نہیں ہونی تھی۔

الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عوام کے کم ٹرن آؤٹ پر مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج کے الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم رہا۔

انھوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا، ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں، کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا،

سکندرسلطان راجہ نے مزید کہا کہ ضمنی انتخاب میں کوئی غیرمعمولی شکایات موصول نہیں ہوئی، طلال چوہدری کوکل طلب کیاہے،سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی 203چیچہ وطنی؛ن لیگ اور آزاد امیدوار میں مقابلہ، ابتدائی نتائج نے فیصلہ سنا دیا

 
 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: