شہر قائد میں ڈاکوؤں سے خواجہ سرا بھی محفوظ نہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شہر قائد میں ڈاکوؤں سے خواجہ سرا بھی محفوظ نہیں،اورنگی ٹاؤن میں معروف خواجہ سرا پنکی عرف خوبصورت کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
پنکی کا گروپ ڈیفنس سے اورنگی ٹاؤن فنکشن میں جا رہا تھا کہ منگھوپیر روڈ پر ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر لوٹ لیا،واقعہ کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کرلیاگیا۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی اور جیوفینسنگ کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے بھاری نفری کے ہمراہ بلوچ گوٹھ میں چھاپہ مارا گیا اور پنکی کو لوٹنے والے دونوں ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف سٹیج اداکارہ دیدار ملتانی کی دوسری شادی، شوہر کون؟
ملزمان کے قبضے سے 80 ہزار روپے، اسلحہ اور آئی فون بھی برآمد کیے گئے، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاگیاہے۔