صائم ایوب 1000 رنزمکمل کرنے والے نویں کرکٹر بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔
قومی ٹیم کے اوپنربیٹر صائم ایوب 1000 رنزمکمل کرنے والے نویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
صائم ایوب سری لنکا کےخلاف 20 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے،انہوں نے جیسے ہی 17 رنز مکمل کئے تو وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
اس میچ سے قبل انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 983 رنز بنا رکھے تھے،اب انہوں نے 1003 رنز بنا لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے،محسن نقوی کااظہارافسوس
اس فہرست میں بابراعظم 4318 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، محمد رضوان 3414 رنز کے ساتھ دوسرے، محمد حفیظ 2514 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔