کراچی میں سردی کا باقاعدہ آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس وقت شہر قائد کا موسم سرد اور خشک ہے، تاہم شہر میں سردی کا باقاعدہ آغاز دسمبر کے وسط سے ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، آئندہ چند روز تک دن میں موسم گرم، اور رات میں خنکی رہے گی، جب کہ دسمبر کے وسط سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، اور آج زیادہ سے زیادہ پارہ 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فی صد ہے، شمال مشرق سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان
دوسری طرف ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار خطرناک حد تک مضر ہو گیا ہے، ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 227 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔