پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان

Nov 23, 2025 | 10:13:AM
پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے قانونی کمیونٹی میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ عناصر بیانات جاری کرتے ہیں جو جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ہوتے ہیں، غیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار قومی مسائل پر اداروں کی جانب سے بیانات جاری کرنے کے لیے ہیں، انفرادی یا اقلیتی بیانات پورے قانونی برادری کی نمائندگی نہیں کرتے، اس ترمیم کے تحت صوبوں کی مساوی نمائندگی، آئینی اور سیاسی معاملات کی سماعت ممکن ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوامی مقدمات بروقت سپریم کورٹ میں مقرر اور فیصلہ کیے جا سکیں گے، ججز کی تقرری سمیت تمام عمل کو بغور دیکھ رہے ہیں، ضرورت پڑنے پر اپنے تحفظات اور شکایات جنرل ہاؤسز کے فیصلوں اور قراردادوں کے ذریعے ظاہر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر،معروف ویلاگر چل بسیں

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی، قانون کی بالادستی، آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے رہے ہیں۔