بابراعظم, سرفراز احمد اور عثمان قادر کو امام الحق کی شادی پر جانے کی اجازت مل گئی

Nov 23, 2023 | 13:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پی سی بی نے بابراعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو امام الحق کی شادی میں جانے کی اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پنڈی میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں تین بولرز ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی کو شامل کرلیا ہے، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بولنگ کے لئے فٹ نہیں ہیں لہذا انہیں ری ہیب کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز آل راؤنڈر پر 6 سال کی پابندی عائد، وجہ جانیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم، سرفرازاحمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز کل کیمپ میں پریکٹس کے لئے موجود ہوں گے۔