بلاول اپنے والد کیخلاف،ایم کیو ایم ،ن لیگ اتحاد پیپلزپارٹی کیلئے خطرہ ؟شرمیلا فاروقی کے تہلکہ خیز انکشافات

Nov 23, 2023 | 09:32:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک میں جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب ہے ویسے ہی نئے نئے غیر فطری اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔ان سب اتحادوں میں سے ایک اہم اور غیر فطری اتحاد ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کا ہے۔یہ اتحاد وفاق کی سطح پر حکومت بنانے کے لیے ہوتا تو بھی اچنبھے کی بات نہیں تھی لیکن اس بار ایم کیو ایم نے الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ ن سے ہاتھ ملایا ہے جو کافی معنی خیز ہے۔یہاں ایک بات جو مسلسل سیاسی ماہرین کو کھٹک رہی ہے وہ یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کیسے سندھ کی سیاست میں ایم کیو ایم فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسی طرح ایم کیو ایم کس طرح پنجاب میں مسلم لیگ ن کا ہاتھ بٹا سکتی ہے؟یہ دو سوالات ہر سیاسی ماہر کے زہن میں موجود ہے جس کا جواب نہ تو ابھی تک واضع طور پر مسلم لیگ ن دے پائی ہے اور نہ ایم کیو ایم اس بارے میں لب کشائی پر تیار ہے۔ان دونوں جماعتوں نے حال میں سیاسی اتحاد کیا ہے اور ددونوں کی خواہش ہے کہ وہ کراچی میں 2013 کے عام انتخابات کے نتائج جیسی صورتحال چاہتے ہیں۔2013 میں کراچی سے ایم کیو ایم کی صوبائی اسمبلی کی 33 اور قومی اسمبلی کی 17 نشستیں تھیں جبکہ مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں حاصل کی تھیں۔لیکن اس انتخاب میں نہ تو ایم کیو ایم نے پنجاب سے کوئی نشست حاصل کی تھی بلکہ مسلم لیگ ن نے بھی کراچی سے کوئی قومی اسمبلی کی نشست حاصل نہیں کی اس اتحاد کا واحد مقصد صرف پیپلز پارٹی کیخلاف سندھ میں ایک مضبوط دھڑا بنانا معلوم ہوتا ہے۔ابتدائی اتحاد کے بعد ان دونوں جماعتوں کے کچھ اکابرین کا آج سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اجلا س بھی ہوا۔ملاقات میں ایم کیو ایم سے سابق وزیر امین الحق، جاوید حنیف اور حسان صابر جبکہ ن لیگ سے نہال ہاشمی، علی اکبر گجر و دیگر شریک تھے۔ اس بیٹھک میں عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی اتحاد کے نکات پر مشاورت کی گئی جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی اپنی تجاویز اور نکات ایک دوسرے کے سامنے رکھے۔اس اجلاس کے بعد نہال ہاشمی نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طے پایا ہے کہ نواز شریف کے ویژن کو سندھ میں بھی منتقل کریں گے،بلاول اپنے والد کیخلاف،ایم کیو ایم ،ن لیگ اتحاد پیپلزپارٹی کیلئے خطرہ ؟شرمیلا فاروقی نے پروگرام’10تک ‘ میں  تہلکہ خیز انکشافات کردئیے ۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: