سپریم کورٹ نےبڑی پابندی عائد کر دی

Nov 23, 2022 | 17:20:PM
سپریم کورٹ نےبڑی پابندی عائد کر دی
کیپشن: سپریم کورٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ نے سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاستدانوں اور پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر چسپاں کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی کچی آبادی کیس سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی،پاکستان کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام حکمرانوں کے سامنے جھک جائیں۔

جمہوری ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا، سرکاری املاک پر ذاتی تشہیر کیلئے تصاویر چسپاں کرنا اخلاقی اقدار کو مجروح کرتا ہے۔تمام چیف سیکرٹریز اور وفاقی انتظامیہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔