تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں،نوٹیفکیشن جاری

Nov 23, 2022 | 00:31:AM
تعلیمی اداروں, موسم سرما , چھٹیاں،نوٹیفکیشن
کیپشن: بچے سکول سے گھر جا رہی ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب بھر میں موسم سرما کی سکول چھٹیاں،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،حکومت نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف فیز میں تقسیم کردیا۔

پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی 12 بارہ اضلاع  میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔

23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ‏اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل جبکہ3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، ‏جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان، چنیوٹ شامل ہیں۔