ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل  

Nov 23, 2020 | 15:35:PM
ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف گلوکار و سانگ رائٹر ابرار الحق کی سوشل میڈیا پر بیٹی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے من پسند گلوکار ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ننھی پری کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جسے اُن کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

 
ابرارالحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک گاڑی میں موجود ہیں اور دھوپ کی شعاؤں سے بچنے کے لئے اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں، اسی طرح اُن کی بیٹی بھی اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنی آنکھوں کو دھوپ سے بچا رہی ہے۔

ابرارالحق نے یہ خوبصورت تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے ساتھ میں والدین کے لئے ایک بہت اہم اور معنی خیز پیغام بھی شیئر کیا ہے۔ابرارالحق کا اپنی ٹوئٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’والدین ہوشیار رہیں، بچے وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں، بچے وہ ہر گز نہیں سیکھتے ہیں جو اُنہیں بتایا جاتا ہے۔‘

ابرارالحق کی یہ ٹوئٹ اب تک 5 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں جبکہ 117 افراد نے اُن کی یہ ٹوئٹ ریٹوئٹ بھی کی ہے۔