امریکہ میں نئی ڈرلنگ، تیل کمپنیوں نے محتاط رویہ اختیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باوجود امریکا کی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں تیل کمپنیاں نئی ڈرلنگ سرگرمیوں میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمپنیاں اس بات کا انتظار کر رہی ہیں کہ آیا موجودہ بلند قیمتیں مستقل رہتی ہیں یا نہیں، کیونکہ غیر یقینی صورتحال میں نئی سرمایہ کاری خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔
ریاستی حکام کے مطابق بیشتر پروڈیوسرز اپنے سالانہ بجٹ کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں، جس کے باعث فوری طور پر ڈرلنگ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا
تاہم کچھ کمپنیوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر قیمتیں بلند رہیں تو وہ اضافی رِگز شامل کر سکتی ہیں۔ خاص طور پر Continental Resources نے نئے ڈرلنگ منصوبوں پر غور شروع کر دیا ہے۔
کمپنی کے سربراہ کے مطابق عارضی توقف کے بعد کچھ ڈرلنگ عملے کو دوبارہ کام پر واپس لایا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نارتھ ڈکوٹا میں اس وقت 26 رِگز فعال ہیں جبکہ تیل کی پیداوار میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں پیداوار مستحکم رہنے یا معمولی اضافے کا امکان ہے۔