صدر یو ایم ٹی کی ملائیشین ہیڈ آف مشن سے ملاقات ،تعلیمی فروغ پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی ملائیشین ہائی کمیشن کے ہیڈ آف مشن سیافک فردوس سے اہم ملاقات،پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیمی و سفارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ابراہیم حسن مراد اور سیافک فردوس نے اعلیٰ تعلیم، نوجوانوں کی ترقی اور پروگرامز کے تبادلے میں تعاون پر اتفاق کیا۔ابراہیم مراد نے تعلیمی شراکت داری کے ذریعے عوامی روابط کو مضبوط بنانے پر زور اور کہا کہ دونوں ممالک مل کر اعلیٰ تعلیم اور لیڈرشپ کے فروغ میں کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر سیافک فردوس نے یو ایم ٹی کی عالمی سطح پر شمولیت اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کے ساتھ مل کر تعلیم اور دیگر پراجیکٹس پر کام کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ملاقات کے اختتام پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے سیافک فردوس کو سووینئر پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ