یوم پاکستان، مزار اقبال پر گارڈ ز کی تبدیلی

Mar 23, 2026 | 09:25:AM
یوم پاکستان، مزار اقبال پر گارڈ ز کی تبدیلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یومِ پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔

ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

اس سے قبل آج دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اتحاد سب سے اہم ہے۔

مزید پڑھیں:آنکھ کا معائنہ،بانیPTIکی بینائی تسلی بخش قرار