رمضان کا آخری عشرہ:مکہ اورمدینہ کے درمیان حرمین ٹرینوں کی تعدادمیں اضافہ

Mar 23, 2025 | 11:57:AM
رمضان کا آخری عشرہ:مکہ اورمدینہ کے درمیان حرمین ٹرینوں کی تعدادمیں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی ریلوے نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مدینہ منورہ سے مکہ آمد ورفت کے لیے حرمین ٹرین سروس میں اضافہ کرتے ہوئے یومیہ تعداد 130 تک کر دی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی ریلوے  نے رمضان آپریشن کے حوالے سے بتایاہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بڑی تعداد میں زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آتے ہیں جس کے لیے بوگیوں اور ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

منصوبے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 1.6 ملین زائرین کو 3400 ٹرینوں کے ذریعے نقل وحمل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب مدینہ منورہ اسٹیشن پر زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کے لیے اسٹیشن کے دو مزید لاؤنچ کھول دیئے ہیں جبکہ گیٹس کے تعداد بھی 8 سے بڑھا کر 24 کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کا شمار دنیا کی 10 تیز رفتار ٹرینوں میں ہوتا ہے،یہ مشرق وسطی کا سب سے بڑا ریلوے منصوبہ ہے۔