مسلح افواج کے 598افسران و جوانوں میں اعزازات تقسیم

Mar 23, 2024 | 17:50:PM
مسلح افواج کے 598افسران و جوانوں میں اعزازات تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صدر مملکت آصف زرداری نے مسلح افواج کے598افسران  وجوانوں کو اعزازات سے  نواز دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت آصف زرداری نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات ستارہ بسالت، تمغہ بسالت، ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نواز دیا، ایس ایس جی کےسپاہی اسرارمحمدکو ستارہ بسالت  سے نوازا گیا،135 افسروں و جوانوں کے لیے تمغہ بسالت  اور45 امتیازی اسنادکااعلان کیا گیا ،148افسران وجوانوں کے لیے تہنیتی کارڈ،23کےلیے ہلال امتیازملٹری کااعلان،109کوستارہ امتیازملٹری ،137کےلیے تمغہ امتیازملٹری  کااعلان،اعزازات حاصل کرنےوالوں میں جرات   ،بہادری  کامظاہرہ کرنےوالے شہدا بھی شامل۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ایوان صدر میں فوجی افسران و اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت کی جانب سے ایک ستارہ بسالت اور  135 تمغہ بسالت دیے گئے۔ ایس ایس جی کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید کو تمغہ بسالت دیا گیا،اسی طرح افسران اور جوانوں میں 23 ہلال امتیاز، 109 ستارہ امتیاز اور 137 تمغہ امتیاز دیے گئے۔تقریب میں 45 امتیازی اسناد اور 148 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

  تقریب کے دوران  میجر جنرل سعید الرحمان سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور  میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز دیا گیا جب کہ میجر محمد جواد شہید اور میجر میاں عبداللہ شاہ شہید کو تمغہ بسالت دیا گیا۔ اسی طرح لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان کو بھی تمغہ بسالت دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لندن ؛پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب