ایف سی میں تعینات 9ایس پیز کی ذمہ داریاں صوبوں کو واپس  کر دی گئیں 

Mar 23, 2024 | 00:29:AM
ایف سی میں تعینات 9ایس پیز کی ذمہ داریاں صوبوں کو واپس  کر دی گئیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات 48 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 17 کے 9 اے ایس پیز کو آئندہ ماہ 5 اپریل 2024 سے اُن کی ایلوکیشن کے صوبوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

 48ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تعلق رکھنے والے 12 اے ایس پی کی خدمات صوبوں سے 6 ماہ کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپرد کی گئی ہیں، فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات اے ایس پی علی رضا کو اسلام آباد پولیس، اے ایس پی راحیلہ اقبال، دانیہ رانا، ایاز خان، ماذ الرحمان کو پنجاب، عتیق الرحمان اور ماجدہ پروین کو سندھ، عبدالحمید کو گلگت بلتستان، اعتزاز عارف کو خیبرپختونخوا رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صوبوں سے اے ایس پیز انعم شیر، ریشم جہانگیر، عبداللہ عمران، سیدہ شہر بانو، زینب ایوب، سعد آفریدی، محمد شریف، محمد شاہ رخ خان، عثمان عزیز میر، محمد نعمان ظفر، سید طلال احمد شاہ اور احمد نصراللہ ملک کی 6 ماہ کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تقرری کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی موجیں