یوم پاکستان پر  قائد اعظم ؒ کےمزار پر گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی حاضری، فاتحہ خوانی

Mar 23, 2021 | 14:25:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات کا نہایت گرم جوشی سے انعقاد کیا جارہا ہے۔یوم پاکستان پر  قائد اعظم ؒکے مزار پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حاضری دی، دونوں رہنماؤں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔

تفصیلات کے مطابق حضرت علامہ اقبال ؒ کےمزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ۔ ادھر کراچی میں قائداعظم کی رہائشگاہ وزیر مینشن پر پرچم کشائی کی گئی ۔ وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔ خراب موسم کے باعث اسلام آبادپریڈ اب جمعرات کو ہوگی ۔ اس کے علاوہ یوم پاکستان کےموقع پر قومی خوشیوں میں اقلیتی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ مسیحی بچوں نے قومی وحدت کے گیت گائے جبکہ ہندو برادری نے ریلی نکالی اور  اس پرمسرت موقع پر کیک کاٹا ۔