اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی ہے،امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں؛وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی دوطرفہ ملاقات ہوئی،ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار،وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے .
پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نےایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے طاقتیں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہی ہیں،بیلسٹک میزائل کے حوالے سے دہرا معیار نہیں ہوناچاہیے،ایران کے میزائل پروگرام کی بات کبھی مذاکراتی ٹیبل پرنہیں ہوئی،مفاہمتی یادداشت میں ایران کے میزائل پروگرام کا کوئی ذکر نہیں،ایرانی قیادت اپنے میزائل پروگرام کے بارے بات بھی نہیں سننا چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان پر دوبارہ خوش آمدید کہتا ہوں،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی ہے،ہم آج یہاں روشن مستقبل کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،یقین دلاتا ہوں پاکستان امن اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے ایران امریکا مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کی تعریف بھی کی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط میں اسحاق ڈار اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران میں ہزاروں افراد کی شہادت پر افسوس ہے،جنگ بندی اور ایم اویو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتھک محنت کی
ہم نے کہا تھا ،جنگ رکوانے کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب اسمبلی میں پاکستان کے امریکہ ایران امن معاہدہ کروانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور