امریکا، برطانیہ اور چین کی قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت

Jun 23, 2025 | 21:24:PM
امریکا، برطانیہ اور چین کی قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا، برطانیہ اور چین نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی سفارت خانے نے قطر میں موجود امریکی شہریوں کو کی گئی ای میل میں ہدایت کی ہے کہ وہ تاحکم ثانی محفوظ مقامات پر رہیں۔

امریکی سفارت خانے کی یہ ہدایات ایران کی جانب سے اس کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا جواب دینے کی دھمکیوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔

امریکی  سفارت خانے کی ہدایت پر ردعمل دیتے ہوئے  قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے  کہا کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال مستحکم ہے اور امریکی سفارت  خانے کی ہدایات میں کسی خاص خطرے کا ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قطر اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی قیادت کے سامنے عجیب حرکت کردی

دوسری جانب برطانوی حکومت نے بھی قطر میں موجود اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کی جانب سے بھی قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ قطر میں موجود چینی شہری حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو بڑا دھچکا،امن کے نوبل انعام کیلئے ٹرمپ کے نام کی سفارش کیخلاف سینیٹ میں قرارداد  جمع

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: