نوبل انعام کیلئے ٹرمپ کے نام کی سفارش کے خلاف قرارداد سینیٹ میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینیٹ آف پاکستان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کے لئے حکومت پاکستان کی سفارش کے خلاف قرارداد جمع کروا دی گئی۔قرارداد سینٹ آف پاکستان میں جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ایران پر بمباری کے حکم کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبل پرائز دینے کی سفارش کو واپس لینا چاہیے ، ٹرمپ نے ایران پر بمباری کا حکم دیکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ،ٹرمپ نے بمباری کا حکم دیکر ایران کے اقتدار اعلیٰ میں مداخلت کی گئی ، امریکی بمباری سے ایران میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ، ٹرمپ کے حکم سے خطے کے امن میں خلل پڑا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر بحث کے لیے سینٹ میں ایک تحریک بھی جمع کی گئی ہے ، حکومت کی یہ سفارش پاکستانی عوام کی خواہش اور مرضی کے خلاف ہے، حکومت نے ٹرمپ کی سفارش کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں بھی نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا پورٹ قاسم پر برآمدکنندگان کے چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان