جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی

Jun 23, 2025 | 20:57:PM
جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی
کیپشن: جمشید دستی اسمبلی میں قیادت کے سامنے ناک رگڑ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے سامنے فلور پر بیٹھ کر زمین پر ناک رگڑی، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے لیکن یہ سب کچھ کیوں کیا وجہ سامنے نہ آسکی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں جمشید دستی نے عجیب حرکت کی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی۔

گفتگو کے بعد جمشید دستی ان کے سامنے فلور پر بیٹھ گئے، جمشید دستی نے بیرسٹرگوہر اور عمر ایوب کے سامنے کئی بار زمین پر ناک رگڑی اور پھر اٹھ کر ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے۔جمشید دستی کی اس حرکت کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے