راولپنڈی؛ نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) راولپنڈی کے علاقے گلزارِ قائد میں ایک افسوسناک واقعے میں نامعلوم شخص نے ایک نوجوان لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتولہ پل کے اوپر سے گزر رہی تھی،پولیس کے مطابق اچانک فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جائے وقوعہ پر فوری طور پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، مقتولہ کی شناخت اور حملہ آور کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں میں بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل