معروف پاکستانی اداکارہ نے حجاب کرنا شروع کردیا، تصاویروائرل

Jun 23, 2025 | 15:26:PM
معروف پاکستانی اداکارہ نے حجاب کرنا شروع کردیا، تصاویروائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبزانڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ میں حجاب کرنا شروع کردیا جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

اریج فاطمہ 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں جس کے بعد وہ 2019 میں شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوگئیں، اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حجاب کرنا شروع کردیا ہے۔

 سابقہ اداکارہ نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا کہ انہیں حجاب کرنے کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور لوگ انہیں طرح طرح کے میسج کر رہے ہیں،جو ان کے دل کو ٹھیک لگا انہوں نے وہی کیا اور آگے بھی وہی کریں گی جو اللہ انہیں ہدایت دے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ریحام رفیق کی شادی کی تقریب میں ڈانس ویڈیو وائرل

اریج فاطمہ نے کہا کہ جب سے انہوں نے حجاب میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کی ہیں لوگ سمجھنے لگے ہیں کہ میرے بارے میں فیصلہ کرنا ان کا کام ہے،حجاب پہننے کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے کسی کی رائے مانگی ہے یا غیر مطلوبہ مشورے کے لیے سائن اپ کیا ہے۔