اداکارہ ریحام رفیق کی شادی کی تقریب میں ڈانس ویڈیو وائرل

Jun 23, 2025 | 14:59:PM
اداکارہ ریحام رفیق کی شادی کی تقریب میں ڈانس ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق کی شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

ڈرامہ سیریل"پرورش"میں "امل" کا کردار نبھانے والی نوخیزاداکارہ  کی یہ ویڈیو مقبول کلاسیکی گانے "مہندی ہے رچنے والی"‘ پر ان کی پرفارمنس کی ہے، جس میں وہ دیگر دوستوں کے ہمراہ خوشی کے لمحات میں رقص کر رہی ہیں۔

ڈانس ویڈیو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک سابقہ انٹرویو میں ریحام رفیق نے خود کو ایک پروفیشنل ڈانسر قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان میں رقص کے مواقع محدود ہیں، کیونکہ فلمی صنعت زوال پذیر ہے اور لائیو پرفارمنسز کا انعقاد شاذ و نادر ہی ہوتا ہے اسی کمی کو محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر معاذ صفدر کو والد نے گھر سے الگ کردیا

ریحام رفیق آج کل نجی ٹی وی کی مقبول ڈرامہ سیریل "پرورش" میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، جس کے دیگر نمایاں فنکاروں میں عینا آصف، ثمر جعفری، نعمان اعجاز، سویرا ندیم، شمیم ہلالی، سعد ضمیر فریدی، بختاور مظہر اور دیگر شامل ہیں،اس ڈرامے کی ہدایات میثم نقوی نے دی ہیں کرن صدیقی نے اس کی کہانی لکھی ہے۔