غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ نوجوان اے ٹی ایم کیبن میں سو گیا

Jun 23, 2023 | 22:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شدید گرمی کے موسم میں نوجوان بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر اے ٹی ایم  کیبن میں سو گیا۔

گرمی کا زور بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے، ملک میں طلب کے برابر بجلی میسر نہ ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ ہو نا معمول بن چکا ہے۔ آگ برساتی سورج کی کرنوں اور پگھلا دینے والی گرمی سے ہر کوئی بچنا چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے لوگ طرح طرح کے طریقے اپناتے ہیں اور ٹھنڈے مشروبات کا بھی استعمال کرتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے ملازمین کی آخر کارسنی گئی، حکومت نے بڑی منظوری دے دی

شدید گرمی کے اس موسم میں جگہ جگہ نصب کی گئی اے ٹی ایم مشینیں کچھ دیر کیلئے راحت کا سبب بنتی ہیں۔ لیکن گرمی کی شدت اور واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر نوجوان نے انوکھا ہی راستہ اختیار کر لیا۔ موجودہ موسمی حالات اور لوڈشیڈنگ سے ستائے نوجوان نے اے ٹی ایم مشین والے کیبن کو ہی چن لیا۔ نوجوان نے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین والے کیبن میں اپنی نیند کو انجوائے کیا۔ 

یہ واقع اوکاڑہ کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم میں پیش آیا۔ کسی راہ گیر نے نوجوان کو اے ٹی ایم مشین کے کیبن میں سوتا دیکھ کر ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو کہ وائرل ہو رہی ہے۔