امریکہ میں مودی کیخلاف مظاہرہ،وائٹ ہاؤس کے باہر نعرے بازی

Jun 23, 2023 | 11:54:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مودی کے دورہ امریکہ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر شدید مظاہرے،امریکن سکھ کمیونٹی، انڈین امریکن کونسل، ویٹرینز فار پیس، سکھ فار جسٹس و دیگر تنظیموں کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے باہر شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین نے امریکہ سے گجرات فسادات، ہندؤ انتہا پسندی اور صحافتی کریک ڈاؤن پر مودی سے جواب طلبی کا مطالبہ کر دیا،مظاہرین میں بڑی تعداد میں امریکہ میں مقیم بھارتی نژاد سکھ، مسلمان اور کرسچن کمیونٹی شامل تھے۔

مظاہرین نے مودی گو بیک، انڈیا ان ڈینجر اور ہندوتوا کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گجرات کے قصائی کا امریکہ کا سرکاری دورہ انسانی تاریخ کا ایک شرمناک باب ہے،مودی بھارت میں سکھوں کے قتل عام کا براہ راست ذمہ دار ہے ،منی پور میں ریاستی سرپرستی میں  عیسائی اقلیت کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے اہم  حکومتی شخصیت کو طلب کر لیا