دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل 

Jun 23, 2021 | 15:21:PM
دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں بیس سے پچیس کلو سےزائد دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔
پولیس حکام نے وزیر اعلی پنجاب کو رپورٹ بھجوا دی ،دھماکہ گاڑی میں ہوا جس کی وجہ سےگاڑی مکمل تباہ ہو گئی،دھماکے میں دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال ہوا ۔

ذرائع کے مطابق ایک خاندان کے پانچ افراد بم دھماکے میں زخمی ہو گئے۔دھماکے میں عبدالخالق جس کی عمر 30 سال تھی  اور اس کا بچہ عبدالحق  6 سال کا تھا دونوں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے ،  عبدالحق کے بھائی نے بتایاکہ عبدالحق کا باپ رکشہ چلاتا تھا اور بچہ پہلی کلاس میں پڑھتا تھا جاں بحق ہونے والے عبدالخالق کے دو بیٹے اور بیوی زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    مریم نواز کی لاہور میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت