مریم نواز کی لاہور میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت

Jun 23, 2021 | 15:05:PM
مریم نواز کی لاہور میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مریم نواز نے لاہور میں ہونیوالے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں دھماکےکاسن کربہت دکھ ہوا،اللہ تعالیٰ زخمیوں کوجلدصحت یاب کرے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ  پولیس کی قربانیوں کوسراہاجائےقوم کوپولیس کےجوانوں پرفخرہے، زینب او رموٹر وےپرخاتون زیادتی میں کیالباس ٹھیک نہیں تھا؟عمران کی سوچ مجرمانہ سوچ کی عکاس ہے،کشمیر کا نام نہیں لینا چاہیے انہوں نے کشمیر کا سودا کیا،ملک کےاثاثوں کوگروی رکھ کرکونسی ترقی ہورہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان نےغریب سےروٹی بھی چھین لی ہے،رنگ روڈاسکینڈل پرحکومتی عہدیداروں کوفرارکرادیتےہیں، آپ نےمافیازکیلئےقرضےلئے،شرم آنی چاہیے،حکومت چلانے کیلئے یہ لوگ کسی چیز کو بھی داؤ پر لگا سکتے ہیں۔دعاکریں اللہ تعالی جلدحکومت سےجان چھڑادے،یہ پارلیمنٹ میں پیراشوٹ سےلائےگئےہیں،جمہوریت میں اس حکومت کوحصہ دارنہیں سمجھتی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پارلیمنٹ کےبارےبات کرنےکاحق تک نہیں،میاں نوازشریف ہی ملک کی قیادت کریں گے،ایک صحافی نے سوال کیا میاں صاحب کب واپس آرہےہیں،مریم نواز نے کہا کہ آپ گارنٹی دیں نواز شریف کی زندگی کو قاتلوں سے خطرہ نہیں ہو گا ، تو شام کی فلائٹ سے نواز شریف کو واپس لاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں:    مریم نواز کی لاہور میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت