ہر صبح نئی قیمت، تین دن میں ڈیزل 20.69 اور پٹرول 11.32 روپے مہنگا

Jul 23, 2026 | 09:24:AM
ہر صبح نئی قیمت، تین دن میں ڈیزل 20.69 اور پٹرول 11.32 روپے مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر رد و بدل عوام پر بھاری پڑ گیا ہے، صرف 3 روز میں ڈیزل 20 روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

ڈیزل کی قیمت تین دن میں 354.35 روپے سے بڑھ کر 375.4 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جب کہ پٹرول تین روز کے دوران مزید 11 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا۔

گزشتہ تین روز میں صرف ایک بار پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی، پٹرول کی فی لیٹر قیمت تین دن میں 315.80 سے بڑھ کر 327.12 روپے ہو گئی۔ 
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈیزل 31 روپے 5 پیسے مہنگا کیا گیا تھا  جب کہ پٹرول 5 روپے 44 پیسے مہنگا کیا گیا تھا،مجموعی طور پر 6 دنوں میں ڈیزل 52 روپے 19 پیسے مہنگا کیا گیا  جب کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 دن میں 16 روپے 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے گزرتے آئل ٹینکر میں دھماکا، آگ بھڑک اٹھی، 2 ٹینکروں نے رخ تبدیل کر لیا