اوکاڑہ:کیری ڈبہ، ٹریکٹر سے ٹکرا گیا، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی

Jul 23, 2025 | 22:40:PM
اوکاڑہ:کیری ڈبہ، ٹریکٹر سے ٹکرا گیا، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اوکاڑہ میں فیصل آباد روڈ ینگ پور کے قریب کیری ڈبہ ٹریکٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا، حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کی وجہ سے پیش آیا، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فیصل آباد روڈ ینگ پور کے قریب سوزوکی بولان کی ٹریکٹر سے ٹکرا گئی،ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپروا ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا.

 حادثہ میں سوزوکی بولان میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر دو ایمبولینسز فوراً جائے حادثہ کی طرف روانہ کروا دی گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ نعشوں کو بھی ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیکس ادانہ کرنے والوں کی گاڑیاں بند ہوں گی