شاپنگ بیگزپرپابندی،سندھ ہائیکورٹ کا عبوری طورپرکام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ممتاز جمالی )سندھ ہائیکورٹ نے شاپنگ بیگزپرپابندی کے خلاف نجی کمپنیوں کی درخواست پرانہیں عبوری طورپرکام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے سماعت 8اگست تک ملتوی کردی۔
شاپنگ بیگز پر پابندی کیخلاف نجی کمپنیوں کی درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نےدرخواست گزاروں کو عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 8اگست تک ملتوی کردی۔
وکیل درخواست گزارنے کہاکہ حکومت نے غیر قانونی نوٹیفکیشن کے ذریعے گدھے گھوڑے کو ایک کردیا ہے،عدالت نے وکیل درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کس طرح کی بات کررہے ہیں،وکیل درخواست گزارنے کہاکہ پلاسٹک بیگ تیاری، رکھنے اور استعمال پر پابندی عائد کی ہے،عدالت نے کہاکہ دنیا بھر پر پلاسٹک کو کم کرنے کی بات ہورہی ہے، یہ پالیسی معاملہ ہے، سب پر پابندی لگائی ہے، ہم آپ کی مصنوعات کی جانچ کی ہدایت جاری کرتے لیکن آپ تسلیم کررہے ہیں کہ آپکی مصنوعات نان ڈی گریڈ ایبل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نورمقدم کیس: مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہماری مصنوعات سے کسی کو نقصان نہیں ہورہا،عدالت نے کہاکہ حکومت نے مشاورت سے پالیسی بنائی ہے،وکیل درخواست گزارنے کہاکہ پالیسی کی تشکیل میں ہم سے مشاورت نہیں کی گئی جس پرعدالت نے کہاکہ قانون بنانے کے لیے آپ سے مشاورت ضروری نہیں ہے،قانون سازی کے لئے کیا پچیس کروڑ عوام سے پوچھیں گے؟
عدالت نے درخواست گزار کو سیپا کے جواب کی کاپی فراہم کرنے ہدایت کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی۔