’سیما کو آگر آج رات 12 بجے تک واپس نہیں کیاتو سمجھو 'ختم'،دلچسپ ویڈیو وائرل

Jul 23, 2023 | 13:17:PM
سیما سیاحتی ویزے پر دبئی گئی اور بعد میں نیپال میں داخل ہوئی جہاں سے وہ چپکے سے ہندوستان میں داخل ہوئی۔سیما حیدر جو اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے اپنے عاشق سچن مینا کے پاس جانے کے لیے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئی تھی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیما سیاحتی ویزے پر دبئی گئی اور بعد میں نیپال میں داخل ہوئی جہاں سے وہ چپکے سے ہندوستان میں چلی گئی۔

دونوں شہریوں کا دعویٰ ہے کہ وہ آن لائن شوٹنگ گیمPUBG  کھیلنے کے ذریعے سے ملے تھے۔اس کی کہانی نے ہندوستان اور پاکستان دونوں میں کافی ہلچل مچا دی ہے۔لوگوں نے سیما پر الزام لگایا ہے کہ وہ عادی مجرم ہے اور اس کے کئی مردوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں ایک شخص نے مزاحیہ انداز میں بھارت کو سیما حیدر کی واپسی کی وارننگ بھیجی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اس شخص نے دھمکی دی ہے کہ اگر سیما حیدر کو پاکستان واپس نہ کیا گیا تو وہ بھارت کو ’ختم‘ کر دے گا۔ مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

ویڈیو میں اس شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہےکہ ’’پاکستان کی طرف سے انڈیا والو سنو۔ سیما کو آگر آج رات 12 بجے تک واپس نہیں کیاتو سمجھو 'ختم'۔پھر ناراض نہیں ہونا،" 

 ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اسے تفریحی مقصد کے لیے شوٹ کیا گیا ہے،اس ویڈیو کو دیکھ کر ناظرین کی ہنسی رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ 

"اسکی شکل دیکھو، کہیں خود ہی ختم نہ ہو جائے۔

ایک اور صارف نے فلم سیما کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’پاکستان والے ہم ڈر گئے‘‘۔ یہ لو سیما اور رات دن دیکھو  زی ٹی وی پر۔ جب تک بھارت ختم نہ ہو جائے‘

ضرور پڑھیں:بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی منشیات کیس ،اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

 سیما کو مقامی پولیس نے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے پر گرفتار کیا تھا اور سچن کو اسے پناہ دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم ان دونوں کو ضمانت مل گئی تھی اور وہ اپنے چار بچوں کے  ساتھ رہ رہے ہیں۔