عامر لیاقت کی بیٹی بھی دانیاشاہ کیخلاف میدان میں آگئیں

Jul 23, 2022 | 17:58:PM
عامر لیاقت ، ابیٹی میدان میں
کیپشن: عامر لیاقت ، دعا عامر اور ان کی اہلیہ دانیا شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مرحوم ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر نے دانیہ ملک کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرانے کے بعداہم بیان جاری کردیا ۔دعا عامر کا کہناتھا کہ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ دانیہ کو معاف نہ کیا جائے،اس کو سزا ملے ہم پہلے بھی یہ ہی چاہتے تھے کہ اس پر کیس کریں، اب چونکہ وہ بیوی بن کر پوسٹ مارٹم کے کیس میں کودی ہے اسی لیے ہمیں فوری ایکشن لینا پڑا، ہمیں امید ہے کہ ایف آئی اے ایکشن لے گا اور اسے گرفتار کرے گا، ہم نے تمام ثبوت مہیا کردئیے ہیں۔
دعا عامرنے مزید کہا کہ میں آپ سب سے یہی چاہتی ہوں کہ ہمیں دانیہ کے کیس میں وہی سپورٹ دیں جو اب تک دیتے آئے ہیں۔ ہمیں ایف آئی اے نے اطمینان دلایا ہے کہ وہ دانیہ کے خلاف تحقیقات کریں گے اور ایکشن لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کا بیٹا آریان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگیا